Jan 17, 2019 03:52 pm
views : 384
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Full court reference held to bid farewell to CJP Saqib Nisar
اسلام آباد، جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس کا الوداعی خطاب
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں
سپریم کورٹ میں ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج
صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے نمائندگان موجود رہے تاہم
جسٹس منصورعلی شاہ نے ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں نے جو عزت دی اس کو لوٹانے کی کوشش کی،
اس کے لئے سپریم کورٹ کے ججز،ملازمین اورسٹاف کا شکر گزار ہوں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں، اس
عدالت نے کئی معرکتہ الآراء فیصلے دیئے، سب سے پہلے گلگت بلتستان کا فیصلہ
ہے، دوسرا مسئلہ عدالت نے آبادی میں اضافے کا اٹھایا، پسے ہوئے لوگوں کے
حقوق کے لئے کام کیا، ہر شخص کو عزت سے زندگی گزارنے کا حق دیا، خواجہ
سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا نوٹس لیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو
ووٹ کا حق دیا ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا، پوری قوم نے پانی کے لئے
عطیات دیئے۔