Jan 17, 2019 07:49 pm
views : 555
Location : Domestic Place
Karachi- CPEC Impect on region
کراچی،پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے خطے پر دورس اثرات
سینئر معاشی تجزیہ نگار آغا مسعود کا کہنا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری
صرف ایک منصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ بہت بڑاگیم چینجر ہے، اس سے صرف پاکستان
ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے معاشی سیاسی اورسماجی حالات بدل جائیں گے اور
لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے بائس پروجیکٹ مکمل ہوچکے
ہیں، ان مکمل ہونے والے منصوبوں کی مالیت اٹھارہ بلین ڈالر سے زائد
ہے،انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے سی پیک کے پروجیکٹ مکمل ہوتے جارہے ہیں ویسے
ویسے لوگوں پر ان کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں،ان پروجیکٹس کی تکمیل سے
نوکریاں پیدا ہورہی ہیں ، ہمارے ملک میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی انتہائی
کمی ہے جس کے باعث نوجوانوں کو سی پیک کے پروجیکٹس کیلئے تربیت بھی دی
جارہی ہے،گوادر خصوصاًبلوچستان کے نوجوانوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
آغا مسعود کا مزیدکہناتھا کہ گوادرپورٹ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے
دورمیں مکمل تو ہوگیا تھالیکن اس پر کسی قسم کی تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں
ہوئی تھیں، اب جبکہ کچھ عرصہ قبل گوادرپورٹ میں چین نے دلچسپی لی تواس کی
قسمت کھل گئی اوراب گوادرپورٹ دنیاکے اچھے پورٹس میں شمار ہوتاہے ۔ ابھی
بھی گوادرپورٹ پر بہت زیادہ ترقیاتی کاموں اور ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کی بہت بڑی لکیر ہے جوچین کے علاقے
کاشغر سے شروع ہوکر گوادرتک آتی ہے،یہاں سے دنیاکی ترقی کا ایک نیاباب شروع
ہوگا،پاکستان نے افغانستان سے بھی سی پیک میں شامل ہونے کیلئے کہاہے جبکہ
ایران پہلے ہی دلچسپی لے رہاہے اور وہ اس کوریڈور سے بہت خوش ہے۔