Jan 17, 2019 07:53 pm
views : 462
Location : Foreign Office
Islamabad- Foreign office Weekly Briefing
اسلام آباد، بھارت ایل او سی پر فائرنگ کے ذریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا
کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی
افواج نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں،بھارتی جارحیت کے نتیجے میں
لائن آف کنٹرول پرشہری کی شہادت بھی ہوئی ، بھارت فائرنگ کے ذریعے دنیا کی
توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، پاکستان میں بارڈر ایکشن ٹیم نام کی
کوئی فورس نہیں، بھارتی عزائم سیز فائر کی لگاتارخلاف ورزیوں سے ظاہر ہوتے
ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے حل کے لئے
ہر ممکن تعاون کررہا ہے، پاکستان نے امریکہ اور طالبان مذاکرات میں مدد کی
ہے کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ مسئلے کے حل کے لئے
ضروری ہے۔ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے، نا ہی بھارت کا
افغان عمل میں کوئی کردار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر کی دعوت پر وزیراعظم 21 اور
22 جنوری کو دو روزہ دورے پر قطرروانہ ہوں گے،شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ
کی تاریخیں طے ہورہی ہیں، ان کے دورہ میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔