انسانی
صحت اور پھلوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر کچھ پھل اپنی افادیت میں اپنی
مثال آپ ہوتے ہیں۔ ایسے ہی پھلوں میں ”اناناس“ یا پائن اپیل کا نام بھی
شامل ہے جس میں انسانی صحت کے لیے ضروری وٹامنز کا بے بہا خزانہ موجود ہے۔
اناناس کے ایک ہفتے کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی محسوس
کرسکتے ہیں۔
ماہرین
صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند تندرست وتوانا زندگی کیلئے پھلوں کا بہ کثرت
استعمال ضروری ہے۔ طاقت اور صحت مند جسم کیلئےپھل کسی بھی دوسری چیز سے
زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔
کراچی
میں انناس خریدنے والے ایک شخص کا کہنا تھا کہ یہ سردیوں کی بہت اچھی اور
لذیذ سوغات ہے جو پاکستان میں پیدانہیں ہوتی بلکہ دوسرے ملکوں سے آتی ہے جس
کی وجہ سے یہ مہنگی بھی ہوتی ہے اور اس کادورانیہ بھی کم ہوتاہے ۔انناس
اگر پاکستان میں پیداہوتوسستامل سکتاہے۔اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ سب سے
بہترین چیز اس کاٹیسٹ ہے جودوسرے تمام پھلوں سے بہت منفرد ،اعلیٰ
اورپسندیدہ ہے۔
انناس
بیچنے والے ایک ریڑھی والے کاکہنا تھا کہ یہ پھل بہت اچھا ہے کیونکہ اس کی
فروخت بہت زیادہ ہے،سری لنکا،انڈیا بنگلہ دیش سے آنے والاانناس بہت میٹھا
ہوتا ہے، اس کی فروخت زیادہ ہے تواچھی آمدن ہوجاتی ہے۔