حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے
نکالنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا
تھا جس میں دونوں افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔
سات جنوری کو بھی اس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بلاول بھٹو
زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا
تھا۔