Jan 17, 2019 08:17 pm
views : 486
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Pakistan, US want Taliban, Afghan govt to talk directly
اسلام آباد، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
امریکی
نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد
پاکستان پہنچ گئے۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ آمد پر
زلمے خلیل زاد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
زلمے خلیل زاد عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان
طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کا دورہ ایک سے چار
روزہ ہوسکتا ہے، وہ پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات پر رضا مند کرنے کے
لئے درخواست کریں گے۔
اس سے قبل زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کے شیڈیول میں امریکی حکام کی
جانب سے دو بارتبدیلی کی گئی تھی جس کے باعث ان کی پاکستان آمد تاخیر کا
شکارہوئی۔