Jan 18, 2019 03:37 pm
views : 341
Location : President House
Islamabad- Justice Asif Saeed Khosa takes oath as 26th CJP
اسلام آباد، جسٹس آصف سعید کھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس بن گئے
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف
اٹھا لیا، ایوان صدر میں صدر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف
لیا۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تینوں مسلح افواج کے
سربراہان، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، سپریم کورٹ کے ججز، سینئر
وکلاء اور اہم عہدوں پر فائز غیر ملکی بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک
ہوئے۔
جسٹس آصف کھوسہ نے بطور جج ساڑھے 19 سال میں 55 ہزار کیسوں کے فیصلے جاری
کئے جو عدلیہ کی تاریخ میں ریکارڈ ہے، وہ اوسطاً روزانہ 10 کیس بنتے ہیں،
فیصلے محفوظ نہ کرنا ان کی پہچان ہے۔
جسٹس آصف کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، 1969 میں
میٹرک کے امتحان میں ملتان بورڈ سے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جس پر ان کو
نیشنل ٹیلنٹ سکالر شپ سے نواز گیا۔1971 میں انٹرمیڈیٹ اور 1973 میں بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، 1975 میں
انگلش لینگویج اور لٹریچر میں ایم اے کیا، 1978 میں کوئین کالج یونیورسٹی
برطانیہ سے ایل ایل ایم کیا۔1979میں لندن سے بار ایٹ لا کی ڈگری لی، 13 نومبر 1979 کو لاہور ہائیکورٹ
بار میں انرولمنٹ ہوئی، 12 ستمبر 1985 کو سپریم کورٹ بار میں رجسٹرڈ ہوئے،
600 سے زائد کیسوں میں بطور وکیل دلائل دیئے ،لاہور ہائیکورٹ بار کی
لائبریری اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔
جسٹس آصف کھوسہ نے متعدد کتابیں تحریر کیں جن میں ہیڈنگ ان دی کنسٹیٹیوشن،
کنسٹیٹیوشن اپالوجیز، ایڈیٹر اینڈ کمپلایڈ دی کنسٹیٹیوشن آف پاکستان 1973
ودھ امینڈمینٹس، ججنگ اینڈ پیشن، بریکنگ نیو گراؤنڈ، چیف ایڈیٹر آف کی لا
رپورٹ، آرٹیکلز اور متعدد ریسرچ پیپرز شامل ہیں۔