Jan 19, 2019 06:47 pm
views : 444
Location : Railway Headquarters
Lahore- Federal Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور، ہم نے امسال مسافروں کے اضافے کیلئے مزید بیس ٹرینیں چلانی ہیں ، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ لاہور ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ
اینڈ کنٹرول سسٹم کے علاوہ کال سینٹر اور شکایاتی مراکز بنارہے ہیں۔ جہاں
پر بھی جس کو شکایت ہوگی وہ فون پر اور ویب سائٹ پر اپنی شکایات درج
کراسکتے ہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد
کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امسال مسافروں کے اضافے کیلئے مزید بیس ٹرینیں
چلانی ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فریٹ ٹرینیں ہم تیار کررہے ہیں ہمارے پاس پرائیویٹ پارٹنر بھی ہیں۔ جس کا پچیس جنوری کو افتتاح کریں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم آٹھ سے بیس ٹرینیں کرکے پاکستان ریلوے کو اس کے پاؤں پر کھڑا کردیں گے۔