Jan 19, 2019 06:49 pm
views : 469
Location : HQ COMWEST & CTF
Gawadar- Pakistan Navy & Pakistan Customs Raid
گوادر، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ شراب اور بیئرز برآمد
پسنی کے علاقے کلمت میں پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ کارروائی
کرکے پہاڑی میں چھپائی گئی شراب کی بوتلیں اور بینئرز کے کین برآمد کرلئے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسمگل
شدہ شراب اور بینئرز برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت 3.25 ملین روپے بتائی
جاتی ہے۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ شراب اور بیئرز بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
پاکستان نیوی ساحلی پٹی کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے ا ستعمال نہیں ہونے دے گی۔