کراچی، ایل این جی گیس لئے دو بحری جہاز کراچی ساحل پر لنگر انداز ہوگئے
ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔
ایل این جی گیس لئے دو بحری جہاز کراچی ساحل پر لنگر انداز ہوگئے۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو زبردست
الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی
ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایل این جی لئے دو جہاز بیک وقت لنگر انداز
کروائے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی
نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ رات کے وقت نیویگیشن کا عمل دو ہفتوں میں
شروع کردیا جائے گا۔ اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج
سے کامیابی سے نمٹا جاسکے گا۔