Jan 19, 2019 06:55 pm
views : 453
Location : Domestic Place
Quetta- Polio Awareness Seminar
کوئٹہ، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں شہر بھر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ
پولیو ہمارے معاشرے کو معذوری کی جانب دھکیل رہا ہے۔ پولیو ویکسین میں
کوئی ایسی چیز شامل نہیں جو اسلام سے متصادم ہو۔
اس موقع پر پولیو ڈویژنل ٹاسک فورس آفیسر ڈاکٹر سمیع کا کہنا تھا کہ
بلوچستان میں گزشتہ سال پولیو کے تین کیسز سامنے آئے۔ دنیا میں صرف دو
ممالک پولیو سے متاثر ہیں جن میں سے ایک پاکستان بھی ہے۔ پشین، قلعہ
عبداللہ اور کوئٹہ کا سیوریج کا پانی پولیو وائرس سے متاثر ہے۔ پولیو مہم
میں شہریوں کا تعاون اس مرض سے چھٹکارا دلواسکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولیو
کے خلاف جنگ میں علمائے کرام کی رہنمائی حاصل کی جائے۔