پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین کی سائیکل ریس کو منعقد کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور میں خواتین کی سائیکل ریس کو منعقد کرنے کے
خلاف پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت
جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماء صدیق پراچہ نے کی۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدیق پراچہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیر اسلامی
اقدامات کے خلاف وہ اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے اور صوبائی حکومت کے اس قسم
کے اقدامات کے خلاف اور دین اسلام کی حفاظت کیلئے وہ سیسہ پلائی دیوار
ثابت ہوں گے۔