وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کی سیاست منو بھائی کے
کالم ضرور یاد کرتی ہے۔ میر اان سے ذاتی تعلق اور رشتہ تھا، انہیں آج ہم
بھی یاد کرتے ہیں۔ سیفما میں ان سے بڑی نشستیں رہتی تھیں۔
چیئرمین نندس فاؤنڈیشن اور معروف کالم نویس منو بھائی کی پہلی برسی کے موقع
پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا
کہ آج یقینی طور
پر پاکستان ماضی سے بہتر حالات میں جارہا ہے، ماضی کی تلخ حقیقتوں کو پیچھے
چھوڑ دیا ہے۔ وزیر تجارت نے اعلان کیا ہے کہ امسال پاکستان اپنی تاریخ کی
سب سے بڑی برآمد کرے گا ۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی
سرمایہ کاری آئے گی۔