Jan 19, 2019 12:00 am
views : 490
Location : Domestic Place
Lahore- Governor Punjab Chaudhry Sarwar Adresess
لاہور، منو بھائی کو ہمیشہ پاکستانی قوم یاد رکھے گی، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میرے لئے بڑے اعزاز اور خوشی
کی بات ہے کہ میں آج منو بھائی کی پہلی برسی کے موقع پر یہاں پر موجود ہوں،
مجھے یہاں پر تمام دوستوں کو دیکھ کر یہ سوچ آرہی تھی کہ یہ منو بھائی کی
شخصیت ہی ہے جو ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر بٹھاسکتی ہے۔
چیئرمین نندس فاؤنڈیشن اور معروف کالم نویس منو بھائی کی پہلی برسی کے موقع
پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں منو بھائی
کو جانتا تھا، ان سے کئی مرتبہ ملاقات کا موقع بھی ملا۔ ان کی تحریریں بھی
پڑھتا تھا اور انہوں نے جو ڈراموں، تحریریوں اور کالموں میں حصہ ڈالا ہے
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے
کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور انہوں نے جو کام
کئے اس کو ہمیشہ یاد رکھیں اور ان کے کاموں پر عمل کریں۔