Jan 19, 2019 09:18 pm
views : 449
Location : Domestic Place
Lahore- Chairman PCB Ehsan Mani Media Talk
لاہور، ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا
مزید کہنا تھا کہ جب تک گورننس، شفافیت، احتساب اور فریم ورک درست نہیں
ہوگا اس وقت تک کھیل آگے نہیں بڑھے گا۔ ملک میں کرکٹ ہو، ہاکی ہو یا فٹبال
ہو ہمیں پروفیشنلائز کرنا پڑے گا۔ ہمیں ایسے خدوخال لانے پڑیں گے جہاں پر
احتساب اور شفافیت ہو، ہمارے پاس ترقیاتی منصوبے ہونے چاہئیں۔
احسان مانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپورٹس کلچر کو اسکولوں میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔