موسم سرما میں دودھ جلیبی کا بہترین امتزاج طاقت کا خزینہ مانا جاتا ہے۔
چھوٹے اور بڑوں کی ایک ہی فرمائش دودھ جلیبی انسانی صحت کیلئے نہایت مفید
ہے۔ دودھ جلیبی موسم سرما کی سوغات بھی سمجھی جاتی ہے۔ صوبائی دارالحکومت
لاہور میں دھرم پورہ میں انتہائی خستہ جلیبی تیار کی جاتی ہے جہاں بہت دور
دور سے لوگ جلیبیاں خریدنے آتے ہیں ۔
دودھ کی دکانوں پر خاصہ رش دیکھنے میںآتا ہے جہاں پر خاص طور پر لوگ دودھ میں جلیبیاں ڈلواکر کھاتے ہیں۔
قصور کے رہائشی شہری اللہ وسایا کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے مطابق دودھ جلیبی طاقت کا خزینہ ہے، اس کو کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔
جلیبی بنانے والے حلوائی بابر علی کا کہنا تھا کہ ہم 1965ء سے حلوائی کا
کام کررہے ہیں، پہلے ہمارے والد یہ کام کیا کرتے تھے اب ہم یہ کام کرتے
ہیں، جلیبی اس موسم کی سوغات ہے، دودھ جلیبی موسم سرما میں بہت زیادہ فروخت
ہوتی ہے لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں، دودھ جلیبی کے امتزاج سے وٹامن پیدا
ہوتا ہے، یہ بہت فائدے مند ہے، موسم کے لحاظ سے ہمارے کاروبار میں اضافہ
ہوتا ہے۔ لوگ آرڈر پر تیار کرواکر گھروں میں لے کر جاتے ہیں اور اپنے بچوں
کو بھی کھلاتے ہیں۔