صدرمملکت
عارف علوی نے کہا ہے کہ آج دنیا کی ٹاپ ٹین میں وہ سات کمپنیاں شامل ہیں
جو ٹیکنالوجی پرکرتی ہیں،جن کمپنیوں نے دنیا کو پہلے پہچان لیاانہوں نے بے
انتہا ترقی کی ،ان سات ٹاپ ٹین کمپنیوں میں ایمازون، مائکروسافٹ ،ایپل،گوگل
،فیس بک ،علی بابااور ٹین سنس شامل ہیں۔کراچی میں نوجوانوں کی ایک تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کمپنیوں کی ترقی کاراز ڈیٹا کا
اینالیسز ہے اور اسی اینالیسز کے تحت ڈیٹا کو پہچان کر انہوں نے ترقی کی
منازل طے کیں،اسی ٹیکنالوجی اور اینالیسز کی وجہ سے دنیا میں ایک انقلاب
آیا ۔
صدرمملکت
عارف علوی نے کہا کہ آج اس امتحان گاہ میں بیٹھے ساڑھے سترہ ہزار بچے یہ
بات سمجھ لیں کہ یہ کوئی عام امتحان گاہ نہیں ہے جہاں صرف مخصوص تعداد میں
سلیکشن کی جاتی ہو بلکہ یہ خصوصی امتحان گاہ ہے جہاں اگر تمام ساڑھے سترہ
ہزار بچوں نے امتحان پاس کرلیا توسب آگے بڑھنے کیلئے تیارہونگے، یہ صرف
سلیکشن پروسس نہیں ہے بلکہ یہاں صرف یہ دیکھا جارہا ہے کہ جو تعلیم آپ کو
آگے دی جائے گی وہ آپ سمجھ بھی سکتے ہیں یا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے
پاکستان کی ترقی کا راز بھی آئی ٹی اورٹیکنالوجی کے فروغ میں پنہاں ہے ،
میں وزیرآئی ٹی پاکستان اور اس تقریب کے منتظمین کو اتنا اہم کام کرنے پر
خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے یہ تقریب
منعقد کی۔