پشاور،پشاور کی لڑائی والے مرغوں کی مارکیٹ
مرغوں کی لڑائی ایک خونی کھیل ہے جو دو مرغوں کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ کھیل دنیا بھر میں مقبولِ عام ہے۔ تاہم علاقوں کی تمیز اور تہذیب کے فرق سے اس کھیل کے قوانین و رائج طریقے بھی مختلف ہیں۔ لڑائی کا یہ فن صرف نر مرغے میں پایا جاتا ہے۔ یہ خونی مقابلے زیادہ تر کسی ایک مرغے کے خون سے لہو لہان ہونے یا بعض کے ہلاک ہونے پر ختم ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں منعقد ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس کھیل کے لیے باقاعدہ کلب بھی بنائے گئے ہیں۔پاکستان کے علاقے پشاور میں ایک مرغا مارکیٹ ہے جہاں کھانے کیلئے ملنے والے مرغوں کے علاوہ لڑائی کرنے والے مرغے بھی دستیاب ہوتے ہیں،پشاور کی مرغا مارکیٹ ہر ہفتہ لگتی ہے جس میں مختلف اقسام کے مرغے اور دیگرپرندے بھی فروخت کیلئے لائے جاتے ہیں۔
مرغوں کی لڑائی کے شوقین نوجوان محمد ندیم نے بتایا کہ مرغے لڑانااس کا شوق ہے یہاں پشاور کی مارکیٹ سے وہ لڑائی والے مرغے خرید کر گاﺅں لیکر جاتا ہے جہاں وہ انہیں لڑواکر اپنا شوق پورا کرتاہے۔ایک اور گاہک نورحسین نے بتایا کہ یہاں پر ہرقسم کے پرندے اور مرغے مرغیاں یہاں پر فروخت کیلئے لائی جاتی ہیں،ہم یہاں سے اپنے مرضی اورشوق سے خریداری کرتے ہیں کیونکہ شوق کاکوئی مول نہیں ہوتا۔