لاہور، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا، پولیس اہلکاروں پرشہریوں کا تشدد
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی میتیںلاہور پہنچا دی گئیں ،میتیں گھر پہنچنے پرکہرام برپا ہو گیا،اہل علاقہ کی بڑی تعداد میتوں کا آخری دیدار کرنے کیلئے پہنچ گئی جبکہ وہاں پہنچنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں لوگوں نے اتنامار ااور اتنازدوکوب کیا کہ وہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
زرائع ابلاغ کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں لاہور میں ان کے گھر مین چونگی اسٹاپ چونگی امر سدھو پہنچادی گئیں ، میتیں پہنچنے پر گھرسے کہرام برپا ہو گیا، اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی آنکھیں اس انسانیت سوز واقعہ پر اشکبار تھی۔رشتہ داروں کے مطابق جاں بحق افرا دکی نمازجنازہ فیروز پور روڈ پر ادا کی جائیں گی اور ان کی تدفین بورے والا میں کی جائیگی۔
دوسری جانب وہاں پہنچنے والے پنجاب پولیس کے اہلکار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں لوگوں نے مار ااور اتنازدوکوب کیا کہ وہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے، وڈیو میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ زووکوب ہونے کے بعد پولیس اہلکاروہاں سے بھاگ کر موبائل میں بیٹھ کر فرارہورہے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار موبائل میں چڑھتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث نیچے گر جاتا ہے جسے لوگ پکڑ کر خوب مارتے ہیں۔