کینیڈا میں آسمان
سے برستے برف کے گولوں نے ہر شے جما دی، کہیں فوارے جم گئے تو کہیں دریا
جبکہ شاہراہیں، وادیاں اور مکان بھی برف سے ڈھک گئے ، کینیڈا کے کئی علاقوں میں درجہ
حرات منفی تیس تک پہنچ گیا۔
کینیڈا
میں حالیہ شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہونے لگے۔کینیڈا
کے شہریوں کو برف باری کی وجہ سے سفری پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑرہا
ہے۔
کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت تھنڈر بے میں 31
منفی ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وینی پیگ میں 30 منفی سینٹی
گریڈ، اوٹاوا میں 19 منفی سینٹی گریڈ اور ٹورنٹو میں 16 منفی سینٹی گریڈ
ریکارڈ کیا گیا۔