زیارت ،برف باری کے بعد موسم مزید سرد اور حسین ہو گیا، سیاحوں کی بڑی تعداد تفریح کے لیے پہنچنا شروع
ملک کے
خوب صورت سیاحتی مقامات زیارت سمیت ملک کے بالائی علاقوں اوروادیوں میں برف
باری کے بعد موسم مزید سرد اور حسین ہو گیاجس کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد
تفریح کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی۔
زیارت
میں حالیہ برف باری نے وادیوں کے حسن کو چار چاند لگا دیے، جس سے لطف
اندوز ہونے کے لیے سیاح بھی کھنچے چلے آ رہے ہیں۔زیارت پہنچنے والے سیاحوں
کو برف کی سفید چادر اوڑھے حسین وادیوں نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
زیارت
کودیکھ کر سیاح جھوم اٹھے ہیں، سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاحتی مقامات
کا حسن سوئٹزر لینڈ سے کم نہیں ہے۔وادی آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ ونٹر
ٹورازم کے فروغ کے لیے حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
دریں
اثنا ملک کے بالائی علاقوں میں روئی کے گالوں کی برسات جاری ہے، برف پوش
وادیوں کا حسن مزید نکھر گیا ہے، بلوچستان والوں پر بھی قدرت مہربان ہو
گئی، اسکردو، کالام، مالم جبہ، سوات، دیر، چلاس اور وادی نیلم میں بھی
پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، جس کی وجہ سے جنت نظیر وادیوں کے حسن کو چار
چاند لگ گئے ہیں۔