کو ئٹہ،موسلادھار بارش سے شہری خوش، بلدیاتی ادارے کی نااہلی سے شہر جھیل میں تبدیل
کوئٹہ
میں طویل عرصے بعد ہونے والی بارش سے نہ صرف شہری خوش ہوئے بلکہ موسم کی رت
بھی بدل گئی لیکن میونسپل انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور نااہلی نے شہر کو
تالاب اورگلیوں و سڑکوں کو جھیلوں میں بدل دیا ہے، بارش کے پانی کی نکاسی
نہ ہونے کے باعث سیوریج کا گند ا پانی گھروں میں داخل گیاجس سے عوام کو
دہری پریشانی کا سامنا ہے۔
موسلادار
بارش سے جہاں عوام خوش ہو ئے وہیں ان کی خو شی اس وقت پھیکی پڑ گئیں جب
نکاسی نہ ہونے کے باعث سیو ریج کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، قمبرانی روڈ
اورملحقہ علا قوں مکین گھروں میں گنداپانی بھرنے کے باعث شدید اذیت میں
مبتلا ہیں ۔
سیکریٹری
لو کل گورنمنٹ کے مطابق سیاہ ماری پول کی صفائی کے لئے میٹروپولیٹن کی
بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے جبکہ راستے بھی صاف کردیئے گئے ہیں، زرغون
روڈ اور دیگر علا قے بھی تا لاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔سوریج سسٹم کو کار
آمد بنانے کے لئے اربوں روپے خرچ کر نے باوجود شہر کا یہ حال ضلعی اور
صوبائی انتظامیہ اور حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔