Jan 21, 2019 08:55 pm
views : 452
Location : Domestic Place
Lahore- Weather Pleasant, Samosay-pakoray
لاہور، بارش کے حسین موسم میں سموسے اورپکوڑوں کے مزے
موسم ہو سہانا اور ایسے میں سموسے یا پکوڑے نہ ہو ایسا تو نہیں ہوسکتا،
موسم سے محظوظ ہونے کیلئے سموسے اور پکوڑے لطف اندوز ہونے کا لازمی جزو
سمجھے جاتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بارش کے حسین موسم نے منچلوں کو
گھروں سے باہر نکال دیا اور وہ شہر میں سموسے اورپکوڑوں کے مزے لینے نکل
پڑے۔
اہلیان لاہور بارش کالطف لینے اور حسین موسم کوانجوائے کرنے کیلئے کھانے
پینے کی مشہور دکانوں پر پہنچ گئے اور اپنے گھروں سے باہرنکل آئے موسم کو
خوب جی بھر کر انجوائے کیا۔
محمد عثمان نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ سموسے کھانے آتارہتا ہے لیکن آج وہ
خصوصی طورپر آیا ہوا ہے کیونکہ موسم بہت اچھا ہے جسے انجوائے کرنے اور قیمے
کے سموسے کھانے کیلئے آیاہے۔
سموسے کھانے والے ایک اور نوجوان نے بتایا کہ بہترین اورحسین موسم میں
مزیداراورشاندارسموسے کھانے آئے ہیں،اس موسم میں بہت مزاآرہا ہے جسے وہ بہت
انجوائے کررہے ہیں۔
فیضان نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ایسے حسین اوربارش والے موسم میں
کھانے ضرور آتا ہے،حسین موسم کو انجوائے کررہا ہوں،عوام کو ایسے موسم کو
باہرنکل کر ضرورانجوائے کرنا چاہیے۔