کراچی، بارش کے بعد پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا
محکمہ مو سمیات کی نوید کے بعد جمعہ سے شہر کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا
سلسلہ جاری ہے ۔ با رش کے بعد کراچی کا موسم تو کافی خوشگوار ہو گیا لیکن
بارش جیسی رحمت لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ہے۔ ٹوٹی پوٹی سڑکیں اور جگہ جگہ
بارش کاپانی کھڑے ہونے سے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔
اگر بات کریں ٹریفک کی تو کراچی میں ٹریفک کا سامنا کرنا کراچی والوں کیلئے
کو ئی نئی بات نہیں ۔آپ گھر سے کسی کام سے نکلیں یا دفتر جارہے ہوں یا
دفتر سے واپس آرہے ہوں، گاڑیوں کا اژدھام آپکا استقبال کرتا نظر آتا ہے اور
بارش کے بعد اس میں بے انتہا اضافہ بھی ہوجاتا ہے ۔
ؑ ؑ عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ مو سمیات کی پیشن گوئی کے بعد بھی ادارے بارش
سے پیدا ہونے والے مسائل کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتے جس کی
وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔