Jan 21, 2019 09:31 pm
views : 489
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi looks forward to promote bilateral ties with Qatar
اسلام آباد، قطری قیادت سے پاکستانی افراد کے حصولِ روزگارکیلئے بات کریں گے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں
کی بڑی تعداد برسرروزگار ہے، مزید پاکستانی افرادی قوت بھجوانے پر بات کریں
گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان
دوطرفہ تعلقات میں وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کے
دورہ سے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں
مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں قطر کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں
اضافہ ہوا، اس میں مزید اضافے کے امکانات موجود ہیں، دورے کے دوران قطر کے
ساتھ زرعی مصنوعات کی تجارت میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا،
قطر سے پاکستان کی ایل این جی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں، مزید سہولیات اور
بہتر شرائط کار پر بھی بات چیت ہوگی، جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے
وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے قطر کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی
جائے گی ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مصالحتی عمل میں قطر
کے کردار کو سراہتا ہے، وزیراعظم کی دورے کے دوران قطر کی قیادت سے افغان
امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوگی، دونوں ممالک خطے کو پہلے سے زیادہ
مستحکم اور پرامن بنانے کے لئے مزید امکانات کا جائزہ لیں گے، جب کہ اسلامی
دنیا میں مفاہمت اور غلط فہمیوں کو دورکرنے میں پاکستان کے کردار پر بھی
بات ہوسکتی ہے۔