Jan 22, 2019 08:09 pm
views : 494
Location : Sindh High Court
Karachi- Petition reject against New Constituency
کراچی، شہر کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی نئی حلقہ بندی کے حوالے سے درخواست کی سماعت
ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کراچی کی حلقہ بندی میں
آبادی کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، کوئی حلقہ دو لاکھ اور کوئی حلقہ ڈھائی
لاکھ آبادی پر بنایا گیا جب کہ غیرمنصفانہ تقسیم سے ووٹرز کا حق متاثر
ہوا۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست غیر موثر قرار دیتے
ہوئے خارج کردی، عدالت نے کہا کہ نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں آپ چاہیں تو
الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔