مقبوضہ
کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اوربربریت کے نتیجے میں مزید 3
کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔زرائع ابلاغ کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج
نے آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 24 گھنٹوں
میں بھارتی فوجیوں کے ظلم کانشانہ بن کر شہید ہونے والوں کی تعداد 5
ہوگئی۔شدید برفباری اور بارش کے باوجود ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے
ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت کیخلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت
فوج کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔قابض بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدوں کو پار
کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن
کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین، بزرگ اور بچے بھی محفوظ نہ رہے۔