بیلہ سانحہ کے 24 شہداء کی خداآبادان کے تبلیغی اجتماع گراؤنڈ میں اجتماعی
نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت
کی۔نماز جنازہ مفتی مکران مولانا مولا بخش نے پڑھایا ۔ اس دوران ہر آنکھ
اشکبار تھی۔
جنازے میں صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ افسران سمیت مختلف شخصیات بھی شریک رہے۔
شہداء کو ایئر پورٹ روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تین افراد کی
میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی تھیں۔ شہداء کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے
کراچی سے حب اور حب سے پنچگور لایا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بیلہ کے قریب مسافر بس میں آگ لگنے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔