Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 23, 2019 10:10 pm views : 431

Location : NAB Office

Lahore- Chairman NAB visits NAB Office Lahore
  • Urdu

لاہور، نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔
بعدازاں چیئرمین نیب نے لاہور کے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب آئین اور قانون کےمطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، نیب تفتیشی افسران بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی، اسے قومی خزانے میں جمع کروانا اور بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے جب کہ نیب حوالات میں ملزمان کو جیل مینول سے زائد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا، وائٹ کالر کرائمز میں تحقیقات قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر مبنی ہوتی ہیں جن کے لیے نیب کے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔
جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال نے کہا جہاں قانون کے مطابق کیس بنتا ہوگا وہاں کسی خوف اور دباؤ کی پروا کیے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے اور جہاں کیس نہیں بنتا اسے قانون کے مطابق بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ہر ریجن میں علیحدہ طور پر شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر شکایت کنندگان کی شکایات 2 سے 3 بجے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ڈائریکٹر اور ان کا اسٹاف سنے گا، نیب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فیک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کا قانون کے مطابق آغاز کر دیا ہے، فیک اکاونٹس کیس کی نیب کو منتقلی معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے نیب پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved