سبی، قومی دھارے میں شامل ہونے والے 204 فراریوں میں رقم تقسیم
ہتھیار ڈال کر قو می دارے میں شامل ہونے والے 204 فراریوں کی بحالی کے
سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ان کی ما لی معاونت کیلئے رقم تقسیم کر نے کی تقریب جر گہ ہال آڈیٹوریم میں منعقد
ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی بلو چستان میرسکندر خان عمرانی
تھے۔
تقریب میں قو می دھارے میں شامل ہو نے والوں میں میر سکندر
عمرانی،سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب غوث بخش بارو ئی ، بریگیڈئیر سبی
گریثرن اویس مجید،کمشنر سبی فیصل آغا، سابق وزیر ملک خرم
شہزاد،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین،سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی
،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے
امدادی
رقم تقسیم کی۔
پرامن وخوشحال بلو چستان پالیسی کے تحت حکو مت بلو چستان کی جانب سے
راہ راست سے بھٹکے ہو ئے افراد کی بحالی سے ان افراد کے خاندانوں کی نہ صرف
بہتر انداز میں کفالت ہوسکے گی بلکہ یہ عمل صو بے میں بھی ترقی و امن کا مظہر ثابت ہو
گا۔