نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے صوبائی ڈیزاسٹر
مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ساتھ یو این ایف پی اے کے تعاون سے کو ئٹہ آفیسرزکلب
میں دو روزہ تربیتی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ٹریننگ کل تک جاری رہے گی۔
تربیتی ٹریننگ کے انعقاد کا مقصد ہنگامی صورت حال میں صنفی بے ضابطگیوں سے بچاؤ کیلئے
کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے والے ٹرینرز کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ٹریننگ
میں صوبائی حکومت بلوچستان ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان ،
ترقی نسواں، پی ڈبلیو ڈی ، تعلیمی اداروں ، افواج پاکستان کے نمائندوں سمیت 42
افراد شرکت کر رہے ہیں ۔ ٹریننگ میں 60فیصد سے زائد خواتین شرکاء موجود ہیں
جبکہ اقوام متحدہ ایجنسیز اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی
شرکت کر رہے ہیں ۔
برگیڈئیر فیاض حسین شاہ سینئر کپیسٹی بلڈنگ سپیشلسٹ ، مس
صوفیہ ، وسیم احمد اور سلمان امجد این آئی ڈی ایم کی جانب سے ٹریننگ میں
اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
چئیرمین پبلک سروس کمیشن بلوچستان جسٹس کیلاش کوہلی نے ٹریننگ میں بطور
مہمان خصوصی شرکت کی ۔
انہوں نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این
ڈی ایم اے ، این آئی ڈی ایم اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی طرف سے ٹریننگ
کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں کارروائی کیلئے کارکنوں کی
تربیت نہایت ضروری ہے ۔