Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2019 06:49 pm views : 412

Location : Kot Lakhpat Jail

Lahore- Former PM Nawaz Sharif meets PMNL Workers
  • Urdu

لاہور، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر افسوس ہوتا ہے۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر خرم دستگیر، طلال چودھری، مفتی اسماعیل، پرویز رشید، عظمی بخاری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی خیریت اور صحت دریافت کی تو انہوں نے اپنی صحت کا حال غالب کے شعر کی صورت میں سناتے ہوئے کہا کہ اُن کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بالکل ٹھیک ہے اور حوصلے بلند ہیں۔
نواز شریف نے ملاقاتیوں کی فہرست کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی رہنما یا کارکن سے ملاقات کےلئے مجھے کوئی لسٹ نہیں دکھائی جاتی اور نہ ہی مجھ سے اجازت لی جاتی ہے، مجھ سے ملنے جو بھی آتا ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔
نوازشریف نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کئے بغیر بے گناہوں کا خون نہیں بہانا چاہیے تھا، چاہتا ہوں واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں، موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو سن کر افسوس ہوتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لئے سردھڑ کی بازی لگائی تاکہ ملک خوشحال ہو، اب اگر اسے روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ملتان موٹروے فوری طور پر کھول دے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف پرعزم ہیں، ان میں ولولہ موجود ہے۔ انہوں نے اپنے ملاقات کیلئے آنے والوں سے ایک بھی حرف شکایت کا نہیں بولا لیکن یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کریں کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نواز شریف کی صحت کے بارے میں مجرمانہ اور نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved