صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش کے بعد موسم سرد ہوتے ہی سوپ کی مانگ میں
زبردست اضافہ ہوگیا۔ سرد موسم میں اپنے جسم کو گرم رکھنے کیلئے شہری اکثر
واقات سردیوں کے لوازمات سوپ پینے کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ چکن سوپ
اور یخنی جسم کو نہ صرف توانائی فراہم کرنے کے علاوہ سردی کے مختلف عوامل
سے بچاتی ہے بلکہ صحت کا ضامن بھی ہے، سوپ اور یخنی کے استعمال سے گھٹنوں
کے درد سے نجات ملتی ہے۔
شہری اپنے پسند کے طریقے سے انڈے والا سوپ اور دیگر لوازمات جیسے کہ چلی ساز وغیرہ ڈال کر سوپ نوش کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک شہری زبیر خان کا کہنا تھا کہ سوپ بہت اچھا ہوتا ہے۔ ہم موسم سرما میں بارش کے بعد سوپ کو مس نہیں کرتے۔
ریڑھی بان حاجی ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ میں بیس سال سے یخنی سوپ کا
کام کررہا ہوں۔ ماشاء اللہ پورے لاہور سے ہمارے پاس کسٹمر آتے ہیں جو بھی
سوپ پیتا ہے وہ تعریف کرتا ہے۔ہمارا سوپ کراچی تک جاتا ہے۔ ہمارا معیار
اچھا ہے اور ہم حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ موسم سرما میں
رش بڑھ جاتا ہے۔
ایک نوجوان علی رضاکا کہنا تھا کہ سردیوں میں سوپ جسم کو ہیٹ فراہم کرتا
ہے۔ سردی بہت زیادہ ہورہی ہے۔ جسم کی ہیٹ کیلئے گرم چیزیں کھانی پڑتی ہے۔
سوپ بہت اچھی چیز ہے ، اس لحاظ سے سرد موسم میں سوپ پینا چاہیے۔