کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں پانی کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے رمضان
گھانچی زخمی ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کردیا۔
فائرنگ کا مقدمہ زخمی ایم پی اے رمضان گھانچی کی مدعیت میں درج کرلیا
گیا۔نیپئرتھانے میں درج مقدمے میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں سے 2
ملزمان گرفتارکرلیے گئے، مقدمہ نمبر16/2019 میں اقدام قتل، لڑائی جھگڑے کی
دفعات شامل ہیں۔
رمضان گھانچی کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، چاہیں گولیاں چلائیں یا کچھ بھی کرلیں ہم غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔
پی
ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن کا کا کہنا تھا کہ یوسی 16
پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین نے فائرنگ کرکے ہمارے رکن صوبائی اسمبلی کو
زخمی کیا۔واقعے کی مذمت کیلئے ہم قرارداد لانا چاہتے تھے مگر پی پی
رہنماؤں نے شرمناک رویہ اختیار کیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے بھی جانبدارانہ
رویے کا مظاہرہ کیا جو ان کے منصب کے تقاضوں کے برعکس ہے۔