Jan 25, 2019 08:54 pm
views : 447
Location : Domestic Place
Lahore- Renowned actor Roohi Bano passes away
لاہور، لیجنڈ اداکارہ روحی بانو انتقال کرگئیں
پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو
اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد آج 67 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔
روحی بانوکو 3 دسمبر کو استنبول کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اداکارہ
پچھلے دس دن سے وینٹی لیٹرپرتھیں۔ ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اوروہ ذہنی
امراضِ میں بھی مبتلا تھیں۔
دس سال قبل اداکارہ کے اکلوتے بیٹے کو لاہورمیں قتل کردیا گیا تھا جس کے
بعد سے روحی بانو ذہنی طور پر بیماررہیں۔ اداکارہ روحی بانو نے علم نفسیات
میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکارہ
کے جوہردکھائے اور شہرت حاصل کی۔
روحی بانو سے متعلق پاکستانی ڈرامہ و فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ جس
آسانی سے سنجیدہ و مشکل کردارادا کرجاتی تھیں ایسا دیگر اداکاروں کے لیے
کرنا مشکل ہوتا تھا۔ روحی بانو نے 70 اور 80 کی دہائی میں ملکی ڈرامہ
انڈسٹری پر راج کیا اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ
حاصل کیے۔