Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2019 08:55 pm views : 321

Location : National Assembly

Islamabad- National Assembly Session
  • Urdu

اسلام آباد، قومی اسمبلی میں شور شرابہ،  اجلاس منی بجٹ کی منظوری کے بغیر ہی ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس منی بجٹ پر بحث کئے بغیر ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز حکومتی بینچوں کی جانب سے کی گئی تنقید کا بھرپور جواب دیا گیا، پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہماری قیادت پر لفظی حملے ہوئے، یہی رویہ رہا تو آپ کے لیے ایوان چلانا مشکل ہو جائے گا۔ اس دوران مراد سعید نے تقریر کے دوران بولنا شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔
اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل 2019 ایوان میں پیش کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی نے بل میں ترامیم پیش کیں۔
پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پورے ملک سے مقدمات آتے ہیں تو پھر ججز میں بھی پورے ملک کی نمائندگی ہونی چاہیے، کوٹہ مختص نہ ہونے سے ایک صوبے سے 6 جج آ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی ہی نفیسہ شاہ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں وزارت قانون انصاف نے صرف پوسٹ آفس کا کام کیا، قائمہ کمیٹی میں بل کا تفصیلی جائزہ نہیں لیا جاسکا، جو تفصیلات قائمہ کمیٹی میں مانگی گئیں وہ فراہم نہیں کی گئیں۔
بعد ازاں قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی ترامیم مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد سے 6 بڑھا کر 10 کرنے کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔
ایوان میں شور شرابے کے باعث اسپیکر نے منی بجٹ پر بحث اور اس کی منظوری کے بغیر ہی اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت  کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved