وزیر
خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمرکوٹ کے عوام کے اصرار اور خواہش
پر میں نے فارم بھرا اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ یہاں کے
لوگوں نے بلے پر ووٹ کا نشان لگاکر مجھے عزت بخشی۔ آج میں عمرکوٹ کی عوام
کا ہارنے کے باوجود شکریہ اداکرنے آیا ہوں، لوگ جیت کر بھی نہیں آتے۔
عمر
کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا
کہ میں یہاں قومی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کیلئے نہیں عمرکوٹ کی عوام کو
جگانے آیا ہوں۔ میں 2013 میں بھی قومی اسمبلی کا رکن تھا۔لوگوں کو وزارت
کی خواہش ہوتی ہے، میں نے جس وزارت پر استعفیٰ دیا دوبارہ مجھے وہ ہی
وزارت ملی ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔عوامی
فیصلے کے سامنے کوئی بند نہیں باندھا جاسکتا۔ جنہوں نے مجھے ووٹ دیئے ان
پرجھوٹے مقدمے کئے جارہے ہیں۔چھوٹے چھوٹے سرکاری ملازمین کے تبادلے کئے
جارہے ہیں۔میں پیپلز پارٹی کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ تاریخ بھول
گئے ہیں۔ زبردستی کسی کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ظلم اور جبر کرکے لوگوں
کے فیصلے تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔