پاکستان
ریلویز کا ہیڈ کوارٹرز لاہور سے کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل
میں داخل ہوگئیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا دبنگ اعلان، کہتے ہیں
بہت انجوائے ہوگیا، اب سب اپنا قبلہ درست کرلیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید بولے اس سال 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں
گے ، پاکستان ریلوے میں اتنی صلاحیت ہے کہ میزائل بھی بنا سکتا ہے، ریلوے
چلے گی تو معیشت بھی چلےگی۔ ایم ایل ون سے متعلق وزیراعظم کی
قیادت میں پیر کو اجلاس ہے، کراچی سے پشاور تک تمام ٹریکس دوبارہ ٹھیک
کریں گے۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوےکوامنگوں کےمطابق
چلائیں گے، کچھ بھی ہوجائے20مال بردارگاڑیاں رواں سال چلائیں گے، 23مارچ
کوعوام کیلئےوی وی آئی پی ٹرین کاافتتاح کریں گے، جوسہولت امیروں کوملتی
ہیں وہی عام عوام کوبھی ملنی چاہیے۔