سرابرہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادرِوطن
کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے علاقے کا دورہ کیا اور لائن آف
کنٹرول کے ماحول میں ایک بریگیڈ کی مشقیں دیکھیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کے عزم اوراعلیٰ
آپریشنل تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں استحکام
کے لئے بھرپور کام کیا ہے، پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع اور کسی بھی جارحیت
کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹینک، آرٹلری سمیت ہتھیاروں کے مختلف نظام اور پاک
فضائیہ کے جنگی جہاز بھی مشقوں کا حصہ تھے، مشقوں کا مقصد میدان جنگ کے
حقیقی ماحول میں فوجی دستوں کی تربیت تھا۔