Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2019 04:32 pm views : 467

Location : Different Areas

Lahore- Weather Updates, Fog in Cities
  • Urdu

لاہور،  پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار

 پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ کئی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ملتان خانیوال موٹروے کو بند کردیا گیا۔
صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب میں سردی نے ہر چیز کو ٹھنڈا ٹھار کر دیاہے۔ شیخوپورہ، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، بستی ملوک سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔ ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق حد نگاہ 20 میٹر تک رہ جانے پر ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے نے اپیل کی ہے کہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم قلات، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول، مری، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 3، اسلام آباد میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ مری میں 1.5 انچ برفباری ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ، کالام میں منفی 12 اور اسکردو میں منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved