Jan 26, 2019 05:13 pm
views : 444
Location : Domestic Place
Quetta- Thalassemia affects family awaiting for Help
کوئٹہ، دو سالہ معصوم جلیل احمد اپنے پانچ بہن بھائیوں کے ہمراہ تھیلیسیمیا سے جنگ لڑرہا ہے
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو سالہ معصوم جلیل احمد اپنے پانچ بہن
بھائیوں کے ہمراہ تھیلیسیمیا سے جنگ لڑرہا ہے جس کی جیت اس وقت ہی ممکن
ہوگی جب معاشرہ خون کے قطرے قطرے کو تلاش کرنے میں اس کا ساتھ دے۔ کمسن
جلیل پر تاحال یہ تلخ حقیقت آشکار نہیں ہوئی کہ یہ اپنے دیگر چار بہن
بھائیوں کی طرح تھیلیسیمیا کا مریض ہے۔
جلیل کا والد مسجد کا پیش امام ہے، تنخواہ قلیل اور مسائل کے انبار میں
گھرا ہوا ہے۔ جلیل کے علاوہ اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی تھلیسیمیا
کے مرض میں مبتلا ہیں۔ مسلسل علاج کروانے کے بعد اب اس کی ہمت اس سے منہ
موڑ بیٹھی ہے۔
مولوی نور محمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مدد کیلئے درخواست دے چکا ہوں، امید ہے وہ داد رسی کریں گے۔
نور محمد اپنا ایک بیٹا کھوچکے ہیں اور اب یہ بیماری اس کے دیگر بچوں کو
نگلنا چاہتی ہے اگر ان معصوم بچوں کو موثر طبی سہولیات میسر آجائیں تو ان
کی زندگی کے روشن آثار ممکن ہوسکیں گے۔