ہرنائی، بلوچستان بھر میں خشک سالی کے خاتمے کیلئے نماز استقساء ادا
ضلع ہرنائی سمیت بلوچستان میں خشک سالی کے خاتمے کیلئے مرکرزی عیدگاہ میں
مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی امامت میں نماز استقساء ادا
کی گئی۔ ہرنائی سمیت صوبہ بھر میں خشک سالی کے خاتمے کیلئے ادا کی گئی نماز
استقساء میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز استقساء میں خشک سالی کے خاتمہ
اور باران رحمت کیلئے گڑ گڑاکر دعائیں کی گئیں۔
نماز استقساء کی ادائیگی کے بعد پچاس دیگیں چاول کی خیرات کی گئیں۔
نماز کے بعد خطاب کے دوران خطیب مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے
گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا کرنی چاہیے۔ بحیثیت
قوم اللہ تعالیٰ سے اجتماعی توبہ واستغفار کی ضرورت ہے۔ جو قوم عشر اور
زکوٰۃ کی ادائیگی چھوڑ دیں اللہ تعالیٰ ان پر بارشوں کا سلسلہ روک دیتا ہے۔
گناہوں سے توبہ واستغفار کے ذریعہ ہی اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ممکن ہے۔
ضلع ہرنائی سمیت بلوچستان بھر میں خشک سالی سے انسانوں اور جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔