Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2019 06:00 pm views : 462

Location : Pakistan Navel Headquarter

Karachi- Two Japanese Naval Aircraft visits Karachi for Pre-Aman 2019 Exercise
  • Urdu

کراچی، پاک بحریہ کے تحت چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن2019 کا انعقاد فروری سے ہوگا

پاک بحریہ فروری2019 میں چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن2019 کا انعقاد کر رہی ہے،اس تناظر میں جاپانی بحریہ کی میری ٹائم فورس برائے اینٹی پائریسی کے دو  پی تھری سی  جہازوں نے قبل از امن تیاری اور مشترکہ مشقوں کے لئے پی این ایس مہران کا دورہ کیا۔دونوں جہازوں اور ان کے عملے نے پاک بحریہ کے فضائی شعبے کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو اور کاﺅنٹر پائریسی کے علاوہ مختلف مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔
جاپانی دستے نے پاکستان میری ٹائم میوزیم اور پی اے ایف میوزیم کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی تاریخی فتوحات اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمانڈر نیول ایوی ایشن کی جانب سے جاپانی  پی تھری سی جہازوں کے عملے کے اعزاز میں ایک الوادعی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جاپان کے سینئیر افسران اور معززین نے شرکت کی۔
جاپانی  پی تھری سی  جہازوں کا دورہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور باہمی تعاون کے فروغ کی خواہش کا آئینہ دار ہے۔دورے کا مقصد نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے بلکہ جنوبی بحیرہ عرب میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کاوشوں کو بڑھانا بھی ہے۔علاوہ ازیں جاپانی جہازوں کی بحری مشقوں میں شرکت سے دونوں ممالک کے افسران اور عملے کو سرچ اینڈ ریسکیو اور کاﺅنٹر پائریسی میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور استعداد کو بڑھانے کا موقع بھی حاصل ہوا۔
جاپانی  پی تھری سی جہازوں کی پاکستان آمد پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین میری ٹائم تعاون کا ایک اہم سنگ میل ہے۔جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان اور جاپان کے سفارتی اور دفاعی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved