Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 11, 2019 08:23 pm views : 430

Location : Domestic Place

Karachi- Senior Analyst Agha Masood Exclusive Interview regards India blocks free flow of water from three eastern rivers
  • Urdu

کراچی، بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا محاذ کھول دیا

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی جہاں بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا محاذ کھول دیا۔
بھارت نے پاکستان کو اضافی پانی کی فراہمی روک کرپاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا محاذ کھول دیا۔ بھارت نے مشرقی دریاؤں دریائے ستلج، بیاس اورراوی سے اب تک پانچ لاکھ تیس ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔
 اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار آغا مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ہو یا ایل او سی پر فائرنگ کرکے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایاجانا ، بھارت بنیادی طور پر جنگ چاہتا ہے لیکن پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں ، امن کی پیشکش سے مراد یہ نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کمزور ہے۔ ہندوستان پاکستان کا پانی کبھی بھی بند نہیں کرسکتا۔ یہ خام خیالی ہے ،ہمارے معاشرے میں کوئی جدید سوچ نہیں ہے۔ لوگ ڈر جاتے ہیں۔ کوئی آبی جارحیت نہیں،پانی کا بہاؤ تو قدرتی نظام ہے۔
آغا مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت آبی جارحیت کا محاذ کھول کر خوف پیدا کرنا چاہتا ہے۔ بھارت ایڑی چوٹی کا زور بھی لگالے تب بھی پاکستان کے حصے کا پانی روک ہی نہیں سکتا ،فی الوقت پاکستان کو پانی کی ضرورت نہیں ہے۔
آغا مسعود کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1962ء میں ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدہ کرایا تھا جس کے نتیجے میں مغربی دریا پاکستان اور مشرقی دریا ہندوستان کے حصے میں آئے تھے۔ اب ایک مرتبہ پھر پاکستان کو عالمی بینک سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ ورلڈ بینک کے منصفانہ فیصلے کو بھارت زچ پہنچارہا ہے اور پاکستان کا پانی چوری کررہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آغا مسعود نے بتایا کہ ہندوستان میں نہ مانو کی کیفیت میں ہے۔ پاکستان نے جو پائلٹ کو چھوڑا ہے وہ بہت اچھی بات ہے۔ پاکستان کو امید تھی کہ سیز فائر ہوجائے گی اور بھارت مذاکرات کی میز پر بیٹھے گا، ہندوستان کی سیاسی قیادت مکار ہے۔ نریندر مودی 2001 میں گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل چکا ہے۔ نریندر مودی 1992ء بابری مسجد کو شہید کرنے میں شامل تھا۔ نریندر مودی آر ایس ایس کا بنیادی طور پر رکن رہا ہے، وہ 7 برس کی عمر میں چائے بیچتا تھا۔ اس کے ڈی این اے میں منفی خیالات پائے گئے ہیں۔

Recent News

Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved