Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 16, 2019 07:33 pm views : 483

Location : IHC

Islamabad- New Zealand mosque attack, Funeral Prayers for Martyrs
  • Urdu

اسلام آباد، نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے احاطے میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مسلمانوں کی سلامتی کیلئے اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری آصف نسیم عباسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی میں مسلمانوں کو شہید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے الزام مسلمانوں پر لگادیا جاتا ہے، مسلمانوں کا تو پرامن مذہب ہے، اس بدترین دہشت گردی پر پوری دنیا میں سب خاموش ہیں، اس کو دہشت گردی کی بجائے شوٹنگ کا نام دیا جارہا ہے، جو کہ انتہائی شرمناک ہے، انسان اپنا فرض ادا کرنے کیلئے مسجد جاتا ہے اس پر فائرنگ کرکے شہید کیا جاتا ہے ، مسلمانوں کے خلاف شروع سے ہی پوری دنیا ہی متحد رہی ہے، مسلم ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ اس دہشت گردی کے خلاف یکجا ہوجائیں اور بتائیں کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہے ۔
جاوید سلیم سورش ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نیوزی میں مساجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید ہوگئے ہیں، یہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، بعض یورپی ممالک کا موقف ہے یہ شوٹر ہے بلکہ یہ دہشت گردی ہے۔ مغربی دنیا کو اس کی پر زور مذمت کرنی چاہیے اور ایسے سانحات کی روک تھام کرنی چاہیے۔ مذہبی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، مغرب کے یہ پیمانے ہیں کہ مسلم سوسائٹی کے ساتھ ظلم ہوتا ہے تو کہتے ہیں یہ جارحیت ہے لیکن مسلمان ملک میں ہوتا ہے تو دہشت گردی قرار دیدیا جاتا ہے، یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔

Recent News

Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved