Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 22, 2019 03:34 pm views : 426

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan, Malaysian PM Mahathir pledge to combat Islamophobia
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے  مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے  مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین وزیر اعظم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کرپشن انسانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ملائیشین وزیراعظم  مہاتیر محمد کے دورے پر بہت خوشی ہے، ملائیشیا کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے، ملائیشیا ہمیشہ مسلم ممالک کیلئے رول ماڈل رہا، ڈاکٹر مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا اسلام فوبیا نے مسلم امہ کو نقصان پہنچایا، اسلامو فوبیا کے نتیجے میں مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچا، نیوزی لینڈ میں دہشتگرد نے معصوموں کی ہلاکتوں پر ویڈیو بنائی، سفاک قاتل کو اپنے فعل پر ذرا بھی شرمندگی نہیں تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ملائشیاء کے وزیراعظم سے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی، حکومت میں آنے کے بعد سرمایہ کاری پر فوکس ہے، مہاتیر محمد نے قائدانہ صلاحتیوں سے ملائیشیا کو مشکلات سے نکالا، سیاحتی فروغ پر بھی ڈاکٹر مہاتیر محمد سے بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے، دونوں اطراف سے تاجر سرمایہ کیلئے راستہ تلاش کریں گے، کرپشن کے اثرات ہمیشہ بہت تباہ کن ہوتے ہیں، بدعنوانی کاخاتمہ انتہائی اہم ہے، اس وقت ایک بھی مسلم ملک ترقی یافتہ نہیں، دوسرے مسلم ممالک کو بھی اپنی ترقی پر توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا نیوزی لینڈمیں 9 پاکستانی اور ملائیشیا کے 3 شہری شہید ہوئے، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے دیگر راستے تلاش کرنے ہوں گے، لوگوں کے دماغ اور دل جیتنے ہوں گے، حملے کے جواب میں حملہ کوئی حل نہیں، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved