Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 05, 2019 06:25 pm views : 455

Location : Ibrahim Hydri

Karachi- Funeral Prayer of Noor ul Ameen Who Killed in Indian jail.
  • Urdu

 بھارت کی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی قیدی نورالامین کی  نماز جنازہ ادا کردی گئی

بھارت کی جیل میں قتل ہونے والے پاکستانی قیدی نورالامین کی  نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نورالامین کی نماز جنازہ میں ملک کی سماجی وسیاسی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
ایک ہفتہ قبل پاکستانی ماہی گیر نورالامین کو بھارتی جیل میں عملے کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے، گزشتہ روز بھارتی حکام نے ان کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی۔
چار بچوں کے والد اور گھر کے واحد کفیل نورالامین کو بھارت نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
پاکستانی ماہی گیر نے 2017 میں ملنے والی اپنی سزا پوری کرلی تھی لیکن اس کے باوجود بھارتی حکام نے انہیں رہا نہیں کیا اوراب ان کی میت حوالے کردی ہے۔
پاکستان فشر فورک فورم کے مطابق بھارتی جیلوں میں 150 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں جن میں سے تین ایسے بھی ہیں جو گزشتہ 20 سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،پاکستان فشر فورک فورم کے مطابق بھارتی جیل میں قید امیر حمزہ نامی ماہی گیر کینسر کا بھی مریض ہے۔
بھارت کی جیل میں اس سے قبل پلوامہ واقع کے بعد پاکستانی قیدی شاکراللہ کو بھی پتھروں سے مار کر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی بھی میت پاکستان کے حوالے کی گئی تھی۔
ذرائع ابلاغ عامہ ے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما انصار برنی کا کہنا تھا  کہ سرحدوں پر ناکامی کے بعد بھارت نے بے گناہ قیدیوں کو عتاب کا نشانہ بنانہ شروع کردیا ہے ایک مہینے میں تین لاشیں پاکستان آئی ہیں اگر بھارت اپنے رویے باز نہ آیا تو  بھارت   بھی جواب کیلئے تیار رہے بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
 انصار برنین کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں،خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا حکومت  اس معاملے کو بھر پور طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کرے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان فشر فوک فورم کے چیئر میں محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہماری حکومت نے ساڑھے تین سو سے زیادہ بھارتی ماہیم گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے وہاں کی حکومت بھی پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کرے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved