ٹورنٹو میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹورنٹو میں آج موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیررات میں دھند کی بھی پیش گوئی ہے۔ مشرق سے ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔اگلی صبح بوندا بازی کے 40فیصد امکان کے ساتھ موسم میں ابر اور دھوپ کا امتزاج دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دھند کے نشانات بھی معدوم ہوجائیں گے۔ہوائیں 30کلومیٹر کی رفتار سے چلیں گی جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 17ڈگری رہے گا۔نو اپریل کو درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ نو ڈگری جبکہ کم سے کم منفی ایک رہے گا جبکہ چالیس فیصد بارش کی پیشگوئی ہے۔