اونٹیریو میں تعلیمی نظام میں تبدیلی کیخلاف احتجاج
اونٹیریو میں لوگوں کی بڑی تعداد پروگریسو کنزرویٹوحکومت کی جانب سے صوبے کے تعلیمی نظام میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کیلئے جمع ہوئی۔احتجاج میں چند شرکاء نے طالب علموں کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ دیگر نے حکومتی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔وزیر اعظم ڈوگ فورڈ کی قیادت میں ٹوریز کو جماعت میں طالب علموں کی تعداد میں اضافے ،طالب علموں کو زیادہ آئن لائن کورسز لینے اور صوبے کے آٹزم پروگرام کی جانچ پڑتال سمیت حالیہ تبدیلیوں کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
ای ٹی ای او کے منتظمین کا کہنا ہے ریلی میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے اور 170سے زائد بسیں اساتذہ کو ریلی میں لارہی ہے۔تقریب میں اونٹاریو بھر کے طالب علموں کی جانب سے واک آوٹ بھی دیکھا گیا جسے وزیر تعلیم لیزا تھامپسن نے سیاسی اسٹنٹس قرار دیا جسے یونین کی جانب سے حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔ مظاہرین نے وزیر تعلیم کے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی یہ سرگرمی ظاہرکرتی ہے کہ صوبے کا مستقبل صحیح ہاتھوں میں ہے۔