اسلام آباد،بھارت اور اسرائیل کی حکومت اخلاقی دیوالہ پن کا شکار ہے،وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت
اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن
جیتنے کیلیے کس حد تک جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے
اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت کا یہ قبضہ عالمی اوران
کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہے اورکیا اسرائیل اوربھارت کے لوگ اس نفرت
کومحسوس نہیں کرتے۔
عمران خان نے کہا کہ اسرائیلی اور بھارتی عوام اپنے لیڈروں سے کیوں نہیں پوچھتےکہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کس حد تک گر سکتے ہیں۔